واسا شعبہ ریونیو نے ایکوافر کی مدمیں ویلنشیا ٹائون سے 17لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

واسا ریونیو افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی قابل تعریف ہی: شیخ امتیاز محمود

پیر 30 مارچ 2020 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) واسا کے شعبہ ریونیو نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلنشیا ٹائون سے ایکوافر کی مد میں سترہ لاکھ روپے کی ریکوری کر لی۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ایک دن میں سترہ لاکھ روپے کی ریکوری کرنے پر ڈائریکٹر ریونیومیاں منیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو فخر حیات وٹو کو خصوصی مبارک باد دی۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ایکوافر چارجز واسا کے اکائونٹ میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واسا کے ریونیو میں اضافے کیلئے مزید بہتر اقدامات کیے جائیں گے اورریونیو میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کو انعامات دیئے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران و ملازمین واسا کومالی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا مثبت کردار اداکریں تاکہ واسا ملازمین کی فلاح کیلئے بہتر اقدامات کیے جاسکیں۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزنے کہا کہ واسا کے ریونیو افسران و ملازمین نے بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کیا جوکہ قابل ستائش ہے تمام سٹاف اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرے اور واسا کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں