وزارت ریلوے نے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا

منگل 31 مارچ 2020 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزارت ریلوے نے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وزارت ریلوے نے 24 مارچ کو اعلی حکومتی حکام کی ہدایت پر 31 مارچ تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا تھا اور اسی کی روشنی میں ٹرین آپریشن اب غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ریلوے کے تمام ڈویژنل ریزرویشن دفاتر کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اس دوران کسی قسم کی مسافروں کی بکنگ نہ کریں۔

ٹرین آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔نئے مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ان دنوں کسی مسافر کی کسی ٹرین سے بکنگ تھی تو وہ ٹکٹ کا مکمل ریفنڈ لے سکتا ہے اور اگر کوئی مسافر ٹرین آپریشن بحال ہونے پر کسی بھی ٹرین میں سفر کرنا چاہے تو اس کی اسے سہولت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں