کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات،بنکوں کے باہر شہریوں کی لمبی قطاریں

لاہور پولیس کا قطار مینجمنٹ سسٹم کی خلاف ورزی پر335 بنکوں کو نوٹس جاری

بدھ 1 اپریل 2020 00:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) لاہور پولیس نے شہریوں کی لمبی قطاریں لگوانے اور قطار مینجمنٹ سسٹم کی خلاف ورزی پر335 بنکوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے 120،کینٹ 93 ، اقبال ٹاؤن64،سول لائنز 36 اور صدر ڈویژن کے 22 بنکوں کو نوٹسزجاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کی جانب سے کورونا وائرس پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر بنکوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سماجی فاصلہ انتہائی ضروری ہے۔ شہری اشیاء خوردونوش اور ادویات کی خریداری کے دوران بھی سوشل ڈسٹینس قائم کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں