چیف سیکرٹری پنجاب کا ایکسپو سینٹر لاہور میں قائم فیلڈ ہسپتال کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں قائم فیلڈ ہسپتال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے کمشنر لاہور، محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال کے قیام سے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔فیلڈ ہسپتال کے قیام سے کورونا کے مریضوں کی نگہداشت میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں