حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بھی اپوزیشن جماعتوں پر تنقیدی حربے استعمال کر رہی ہے ‘عزیز الرحمن چن

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو پس پشت ڈال رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی اپوزیشن جماعتوں پر تنقیدی حربے استعمال کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک اس وقت باہمی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا اس وقت ہر فرد کو متحد کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حکمران اپوزیشن پر تنقید کو ہی اپنی کارکردگی تصور کر رہے ہیں حکومت کے پاس وقت بہت کم ہے اور کرنے کو بہت کچھ ہے۔

وفاقی حکومت نے پہلے ہی بہت دیر کی اگر وقت پر لاک ڈائون ہو جاتا تو موجودہ صورت حال یکسر مختلف ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی تمام تر توانائیں عوام کو کرونا وائرس سے بچائو کے لئے صرف کر رہی ہے اور عوام کو ہر طرح سے سہولت پہنچانے میں پیش پیش ہے انشاء اللہ عوام اس مشکل گھڑی سے بہت جلد چھٹکارہ پا لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں