قطار مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے بینکوں کے باہر شہریوں کی طویل قطاریں

بدھ 1 اپریل 2020 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) قطار مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے شہر میں قومی و نجی بینکوں کے باہر شہریوں کی طویل قطاریں لگنا شروع ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہ اور پیسے نکلوانے والے کھاتہ دار وں کی کثیر تعداد بنک کھلنے سے قبل ہی پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے قطار مینجمنٹ سسٹم کے تحت مناسب فاصلہ رکھنے کی پالیسی کی وجہ سے بینکوں کے باہر طویل قطاریں لگی رہیں جس کیو جہ سے شہریوں کو گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔ قطار مینجمنٹ سسٹم کی خلاف ورزی پر متعددبنکوں کو نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں