پیاف کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم جاری

بدھ 1 اپریل 2020 15:00

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) لاک ڈائون کے پیش نظر پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کی جانب سے مستحق افراد کو پچھلے کئی روز سے راشن اور ضروریات زندگی کی تقسیم جاری ہے، اب تک2000 خاندانوں میں راشن کی تقسیم کر دی گئی ہے ‘ 4افرادکے کھانے پر مشتمل راشن دیہاڑی دار اور بیروزگار افراد کو راشن ایک این جی او کے ذریعے انکے گھر کی دیلیز پر مہیا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ گزشتہ روز دیہاڑی دار افراد اور مستحقین افراد میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ اور مستحق فراد کی عملی خدمت کا جذبہ اوران افراد کی عملی خد مت کر کے پیاف اپنے خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہے‘پیاف کے عہدیداران نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ملکر اس موذی وائرس کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے‘ اس مشکل وقت میں سب کو آگے آنا ہو گا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہو گی‘ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اس قیمتی خدمت اور جذبہ میں پیاف کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں