پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ‘171 مقدمات درج

کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے‘ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں‘آئی جی پنجاب

بدھ 1 اپریل 2020 15:00

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں ذخیرہ اندوزی اور کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروارہی ہے تاکہ وبائی وائرس کورونا کے پھیلائو کو کم سے کم کرکے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے‘ ترجمان پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پولیس ٹیمیں قرنطینہ سنٹرز پر کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز کے ہمراہ فرنٹ لائن پر مصروف عمل ہیں جبکہ ضلعی پولیس سربراہان کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات میں مصروف ہیں اورساتھ ہی ذخیری اندوزی ایکٹ کے تحت ضروری سامان و اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے سفاک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تاخیر قانونی کاروائی کویقینی بنایا جا رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے گذشتہ روز صوبہ بھر میں 1462 ناکے لگائے جہاں 5642گاڑیوں اور13905موٹر سا ئیکلوں کو چیک کیاگیا‘پولیس ناکوں پرچیک کئے گئے 29409شہریوں میں سی14947کو واننگ دے کر چھوڑا گیا‘ 1593شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے ،1178ملزمان گرفتا ر ہوئے جبکہ413شہریوں نے ضمانتیں کروائیں‘مجموعی طور پر830ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 1593ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر 56دوکانوں اور5ریستورانوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی‘ ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میںذخیرہ اندوزی پر 9مقدمات درج ہوئے اور 10ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ‘انہوں نے کہاکہ 16 سے 30مارچ صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر171مقدمات درج کئے گئے‘مجموعی طور پر 191افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں سی22کو وارننگ دے کر رہاجبکہ85کو گرفتار کیا گیا‘ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے‘انہوں نے مزیدکہاکہ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیںاورپولیس ٹیمیں شہریوں کی سہولت کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کروبائی مرض کے تدارک کیلئے ہونے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں