فلور ملز اور مارکیٹ سمیت آٹا فیئرپرائس شاپس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ‘رفاقت گیلانی

ضلع بھر میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں

بدھ 1 اپریل 2020 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیںجس کے لئے فلور ملز اور مارکیٹ سمیت آٹا فیئرپرائس شاپس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے مقررکردہ ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 20کلوگرام آٹے کا تھیلہ 805روپے میں فروخت کیاجارہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر14ہزار 2سو تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی وزائد نرخوں پر آٹا فروخت کرنے سے اجتناب کریں ورنہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صارفین کو ہدایت کی کہ خریداری میں آنے پردوکانوں میںپیشگی احتیاطی تدابیر کے تحت رش نہ کیاجائے ایک دوسرے سے فاصلہ پر کھڑئے ہوں اور گھرسے آتے اور جاتے وقت اپنے ہاتھوں کولازمی دھوئیں ۔صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضلع میں اشیاء ضروریہ اور آئل مصنوعات کی مقررہ نرخوں و معیاری پیمانے کے ذریعے فروخت کو یقینی بنانے کے لئے معائنے کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں