پنجاب میں کورونا وائرس کے 748 کنفرم مریض ہیں‘ وائرس سے 10 افراد جاں بحق ‘ 5 صحت یاب ہو چکے ہیں ‘ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر

جمعرات 2 اپریل 2020 00:20

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کے 748 کنفرم مریض ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق ڈی جی خان سی207 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 41 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں‘ لاہور میں 167، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 46 ، جہلم 28، اٹک میں ایک‘گوجرانوالہ میں 12، گجرات 86، منڈی بہاوالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 ‘سرگودھا 7، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 ‘بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ میں ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ صبح تک 16061 مشتبہ افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘یہ ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی میں 83 سالہ کرم داد جان کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیاہے ‘کرم داد برطانیہ سے آیا تھا اوروہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں داخل تھا‘انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہاکہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں اور اگر آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں