نرسنگ ڈگری پروگرام کی لسٹ 25 اپریل کوآویزاں کی جائے گی ، ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین

جمعہ 3 اپریل 2020 20:02

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے کہا کہ ملک کی طرح صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث 4سالہ بی ایس سی این ڈگری پروگرام کی پہلی میرٹ لسٹ 7اپریل کی بجائے 25اپریل کو آویزاں ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروںمیں رہیں۔ میرٹ لسٹ کیلئے 25اپریل سے قبل متعلقہ کالجوں میں جانے کی زحمت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر میرٹ لسٹ جاری کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں