چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا دارالامان کا دورہ

کرونا وائرس سے بچائو کیلئے خواتین عملے اور پولیس آفیشلز میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں

جمعہ 3 اپریل 2020 20:58

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی و ترجمان حکومت پنجاب کنیز فاطمہ نے دارالامان لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے دارالامان میں رہائش پذیر خواتین میں کرونا وائرس سے بچاو اور حفاظت کے پیش نظر ہائی جین کٹس تقسیم کیں۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے دارلامان میں ڈیوٹی پر مامور عملے اور سیکورٹی پر تعینات پولیس آفیشلز میں بھی کٹس تقسیم کیں۔

ہائی جین کٹس میں تمام ضروری اشیاء صابن، ٹاولز، ٹشو رولز، ہینڈ سینی ٹائزرز اور ڈیٹول سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے دارالامان میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے دارلامان کی رہائشی خواتین کو کرونا وائرس سے بچاو سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت پنجاب نے نہ صرف اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنے بلکہ ذاتی ہائی جین پر بھی خصوصی زور دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن نے اس بات پر زور دیا کہ وقفے وقفے سے ہاتھ صابن سے دھوئیں کیونکہ احتیاط کرکے ہی کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔دارالامان میں موجود خواتین نہ صرف آپس میں بلکہ سٹاف سے بھی مناسب فاصلہ رکھیں۔ ہم سب کو مل کر کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا کو شکست دینا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں