کاشتکار سے 1400روپے فی من کے ریٹ پر گندم خریدکی جائے گی‘سمیع اللہ چوہدری

محکمہ خوراک پنجاب سپلائی چین میکنزم کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گا، ذخیرہ اندوزوں کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی‘صوبائی وزیر

جمعہ 3 اپریل 2020 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت محکمہ خوراک پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے گندم خرید پالیسی2020-21کے ضمن میںاعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود، ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد محبوب کے علاوہ ڈائریکٹر خوراک پنجاب واجد علی شاہ بھی اجلاس میں موجودتھے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے کمشنر زو ڈپٹی کمشنرز کی وڈیولنک کے ذریعے شرکت-اجلاس میںگندم خریداری پالیسی 2020-21کے نمایاں خودوخال کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن گندم خریداری مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں- کاشتکار سے 1400روپے فی من کے ریٹ پر گندم خریدکی جائے گی-اس سال گندم کا ایک بڑا ٹارگٹ 45لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو مل کر کام کرنا ہوگا- انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب سپلائی چین میکنزم کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گا- ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی- سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ کاشتکار کی محنت کا ثمر براہ راست اسے ملے گا- مڈل مین کا کردار ختم کردیا گیا ہی- فلورملز کو بلک پرچیز کی اجازت نہیں دی جائے گی- اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ محکمہ خوراک پنجاب 50فیصد گندم کے ہدف کو پروکیور کرنے کے بعد ہی پرائیویٹ خریدار کو گندم خریدنے کی اجازت دے گا- قبل ازیں اجلاس میں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب واجد علی شاہ نے ویٹ پروکیورمنٹ پالیسی2020-21کے تحت محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی موجودہ ریلیزاینڈ سٹاک پوزیشن ، موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات ، بلک پرچیز کے لئے فلور ملز کا انتخاب، گندم کی بین الاضلاع اور بین الصوبائی موومنٹ اور گندم خریداری مہم کے آغاز کے پروگرام جیسے امور پر تفصیلی بریفنگ دی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں