حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فوری نیشنل ایکشن پلان کا اعلان کرے ،محمد اشرف بھٹی

کرونا متاثرین کی کفالت کے لئے بنائے گئے نظام کو سادہ اور آسان بنایا جائے

جمعہ 3 اپریل 2020 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو عالم اسلام کے ایک بہترین لیڈر تھے وہ آج اگر زندہ ہوتے تو پاکستان دنیا بھر کے اسلامی ممالک کو ہی نہیں بلکہ باقی ممالک کو بھی لیڈ کررہا ہوتا بلا شبہ بھٹو شہید ایک کرشماتی شخصیت کے حامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فوری نیشنل ایکشن پلان کا اعلان کرے کرونا متاثرین کی کفالت کے لئے بنائے گئے نظام کو سادہ اور آسان بنایا جائے ہم کرونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ایران پر عالمی پابندیاں ختم کروانے کے لئے کردار ادا کرے موجودہ سنگین حالات میں ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انسانیت دشمنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کا سہارا بننا وقت کا تقاضا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا توکل اور تقدیر پر ایمان کے منافی نہیں آزمائش کی گھڑی میں ایثار اور قربانی کے جذبے کی اشد ضرورت ہے ناجائز منافع خور اللہ کے خوف سے ڈریں اور خلق خدا کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قومی اتحاد کا ماحول بنائیں سیاست چھوڑ کر انسانیت بچانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے موجودہ حالات میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں