ایل ڈبلیو ایم سی کا کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے خصوصی اقدامات جاری، عملے کی سکریننگ

جمعہ 3 اپریل 2020 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے برکت مارکیٹ اور گلبرگ میں سینٹری ورکرز کی مکمل سکریننگ کا عمل کیا گیا، سینٹری ورکرز کو گول دائرہ لگا کر مناسب فاصلے پر کھڑا کیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز احمد نے موقع پر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اور جی ایم آپریشن سہیل ملک کے ہمراہ خود بھی سکریننگ کروائی ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے تمام ورکرز کو ماسکس، گلوز، اور حفاظتی سامان دیا گیا ہے، ورکرز ادارے کا اساسہ ہیں اور انکی صحت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی 700 سے زائد گاڑیاں اور 8000 سے زائد ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ برکت مارکیٹ اور اس سے ملحقہ علاقے میں جی ایم آپریشن کی نگرانی میں ڈس انفیکٹنٹ والے پانی سے خصوصی دھلائی بھی کرائی گئی ۔تر جمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1139 یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں