سی سی پی او کا پولیس ناکوں پر میڈیا پرسنز کو روکنے کی شکایات کا نوٹس، میڈیا دفعہ 144 کی پابندیوں سے مستثنی ہے، ذوالفقار حمید

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:27

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس ناکوں پر میڈیا پرسنز کو روکنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا،سی سی پی او نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی بھی جگہ میڈیا نمائندوں کو نہ روکیں،میڈیا سٹاف دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی پابندیوں سے مستثنی ہیں،جمعتہ المبارک کے باعث معمول سے زیادہ سخت اقدامات کئے گئے تھے ،انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں صحافی +923065210000پر رابطہ کریں،سی سی پی اونے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بھی پولیس اور ڈاکٹرز کی طرح کورونا بحران میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں