حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بروقت فیصلے کررہی ہے اوردرست سمت میں گامزن ہے ‘ چیئرمین محمد اسلم طاہر

اتوار 5 اپریل 2020 15:45

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی مختلف ممالک کو برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں تا ہم حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بروقت فیصلے کررہی ہے اوردرست سمت میں گامزن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین شیخ عامر خالد سعید، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان اور اعجاز الرحمان سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

محمد اسلم طاہر نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بروقت فیصلے کررہی ہے اوردرست سمت میں گامزن ہے ، ہم سب کو اللہ تعالیٰ سے رحمت اور فضل کی امید رکھنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی مختلف ممالک کو برآمدات بری طرح متاثر ہورہی ہیں، ہمیں موجودہ حالات میں ثابت قدم رہنا ہے اور اپنی کاوشیں جاری رکھنا ہیں ۔انہوںنے کہا کہ لاک ڈائون اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ ہنر مند بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، انڈسٹری کے لوگ اپنے طور پر ان ہنر مندوں کی مدد کے لئے کوشاں ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ا ن کیلئے مالی معاونت کا پیکج دیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں