کورونا کے ٹیسٹ تیزی سے ہونے چاہئیں، چین سے ملنے والی کٹیں ہسپتالوں میں فراہم کی جائیں‘(ن ) لیگ

حکومت کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو ہم چندہ اکٹھا کردیتے ہیں کیونکہ یہ چندے پر پلے ہیں‘خواجہ عمران نذیر کورونا سے متاثرہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیسٹ کروارہے ہیں،خطرہ ہے ڈاکٹرمتاثر نہ ہوجائیں،جو اشیا دستیاب نہیں انھیں مہیا کیا جائے‘سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 اپریل 2020 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ تیزی سے ہونے چاہئیں، پنجاب کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، چین سے ملنے والی کٹیں ہسپتالوں میں فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کااظہار(ن) لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ کورونا کے ٹیسٹ تیزی سے ہونے چاہئیں، پنجاب کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، چین سے ملنے والی کٹیں ہسپتالوں مے میں فراہم کی جائیں،وسیم اکرم پلس معلوم نہیں کس سوچ میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ دس ہزار کٹیں ہسپتالوں میں فراہم کرچکی ہے،وزیر صحت پنجاب ہسپتالوںکے عملے کو حفاطتی کٹیں فراہم کریں۔

(جاری ہے)

چندے اکٹھے کرنے کی بجائے عوام پر پیشہ خرچ کریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپنا کردارکب ادا کرے گی،اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو ہم چندہ اکٹھا کردیتے ہیں کیونکہ یہ چندے پر پلے ہیں،یہ کمائی کا نہیں خدمت کا وقت ہے۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں مسلم لیگ ن کو متحرک کیا گیا ہے،مسلم لیگ(ن) تمام سیاسی جماعتوں کو متحرک کررہی ہے تاکہ وہ کرونا سے لڑیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے پولیو کو زیرو کیا ،جب فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور اسپتالوں کا عملہ ہے۔کورونا سے متاثرہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیسٹ کروارہے ہیں۔خطرہ ہے ڈاکٹرمتاثر نہ ہوجائیں،ابھی وقت جو اشیا دستیاب نہیں انھیں مہیا کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہوئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مزید دس ہزار کٹ اگلے ہفتے جاری کی جائیں گی۔مخیر حضرات اس مشکل گھڑی میں آگے آئیں،آج نو نو ہزار کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں