ریلوے ہیڈکوارٹر نے موسم گرما کے لیے ٹرینوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

اتوار 5 اپریل 2020 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) ریلوے ہیڈکوارٹر نے موسم گرما کے لیے ٹرینوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا،نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 23ٹرینوں کا مختلف اسٹیشنوں سے روانگی اور آمد کا وقت تبدیل کر دیا گیا، 16 ٹرینوں کے مختلف سٹیشنوں پر عارضی اسٹاپ مستقل کر دئیے گئے۔ ٹرینوں کے اوقات کار کا نیا ٹائم ٹیبل 15اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ موسم گرما کے لیے ٹرینوں کے نئے شیڈول کے مطابق 2ٹرینوں کو نئے اسٹاپ دئیے گئے جبکہ دو ٹرینوں کے مستقل اسٹاپ کو ختم کر دیا گیا۔جبکہ 16ٹرینوں کے مختلف سٹیشنوں پر عارضی اسٹاپ مستقل کر دئیے گئے۔6ٹرینوں کا مختلف سٹیشنوں پر اسٹاپ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جبکہ 2ٹرینوں کا دورانیہ کم کر دیا گیا، جن میں سے خیبر میل اور گرین لائن ایکسپریس کا لاہور سٹیشن پر اسٹاپ کا دورانیہ 5منٹ بڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور جعفر ایکسپریس کا لاہور ریلوے سٹیشن پر رکنے کا دورانیہ 5منٹ کم کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی 23ٹرینوں کا مختلف اسٹیشنوں سے روانگی اور آمد کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔جن میں سے پاک بزنس، قراقرم ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس، غوری ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، راوی ایکسپریس کا لاہور ریلوے سٹیشن سے ٹائم ٹیبل تبدیل کر دیا گیا۔نیا ٹائم ٹیبل ٹرین آپریشن کی بحالی پر 15اپریل سے نافذالعمل ہو گا۔ نئے ٹائم ٹیبل کے حوالے سے ریلوے کی ساتوں ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں