جزوی لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت

اتوار 5 اپریل 2020 18:10

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر شہر میں جاری جزوی لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنائیں‘ خود کی حفاظت کیلئے دورانِ پٹرولنگ ماسک اوربار بار سینی ٹائرز کا استعمال بھی کریں‘انہوں نے کہا کہ پتنگ بازوں،منشیات فروشوںاورون ویلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس شہر بھر میں کرونا وائرس کے خلاف بھرپور اقدامات کے ساتھ ساتھ شہر کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں