[ترقی یافتہ ممالک کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے جنوبی ایشیائی ممالک کی مدد کریں، نامزد صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک
اتوار 5 اپریل 2020 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے دنیا بھر کے 25 ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہنگامی امداد کی پہلی قسط جاری کی ہے جس میں سے 1.4 بلین ڈالر جنوبی ایشیائی حکومتوں کو ملیں گے۔
افتخار علی ملک نے کہا کہ غیر ملکی امداد کے 200 ملین ڈالر کے پیکیج سے پاکستان میں غریب اور کمزور طبقات کے سماجی تحفظ، خوراک کی فراہمی اور سکولوں کی بندش کے دوران بچوں کے لئے ورچوئل کلاسوںاور وبائی بیماری کے فوری اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترقی پذیر ممالک وائرس کا شکار رہے اور ترقی یافتہ ممالک نے اس پر قابو بھی پا لیا تب بھی شمالی امریکہ اور یورپ میں اس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ موجود رہے گا۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے دنیا کے امیر ممالک کو ان ممالک پر توجہ دینا ہو گی جہاں صحت کا نظام کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، صرف ہندوستان میں کروڑوں مزدور شہروں سے نکل رہے ہیں اور اس بات کا خطرہ بڑھ رہا ہے کہ وہ کورونا انفیکشن کو اپنے دیہات میں لے جائیں گے۔ کروڑوں کارکنوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے اور وہ بھوک کے خطرہ سے دوچار ہیں۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے خطے کی حکومتوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ صحت اور سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم کریں کیونکہ ان کی 60 فیصد سے زیادہ آبادی کو سماجی تحفظ تک رسائی نہیں ہے، ان کی اکثریت غیر محفوظ ماحول میں رہتی اور کام کرتی ہے اور ان کے بیماری کا شکار ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت نے یہ احساس اجاگر کیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک علاقائی اداروں کو مضبوط بنانے ، وسائل کو یکجا کرنے اور مہلک وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوں کیونکہ یہ امراض سرحدوں کے پابند نہیں اور اندھا دھند پھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی صحت کی سہولیات اور پسماندہ طبقات کو معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کا رخ ادھر موڑنا ہوگا، مضبوط و صحت مند افرادی قوت تشکیل دے کر معاشی نمو بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ افتخار ملک نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کی قیادت مستقبل میں صحت کی بہتر سہولیات اور بھر پور قوت کے ساتھ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلی ٰکے معاون خصوصی سے جنوبی پنجاب سے لغاری خاندان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
ڈی جی ایل ڈے اے کی زیرصدارت اجلاس، مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے بریفنگ دی گئی
عاصم محمود نے جہیزو شادی کے دیگراخراجات کیخلاف آوازبلند کردی
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیزکی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تربیت مکمل
ٹ*قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع صنعتوں کے کارکنوں کی میراتھن ریس
چ*مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو 3ارب روپے جاری
qاعظم سواتی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچ گئے
محکمہ داخلہ پنجاب نے گھر بیٹھے آن لائن اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کا پورٹل بھی بند کر دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار