ّنوجوان اپنے خون سے ننھے فرشتوں کی زندگیوں کے گل ہوتے چراغوں کو روشن کریں : اکرم رضوی

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

Q لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان نے تھیلیسیمیا کے مریض ننھے فرشتوں کیلئے 500سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کر دی ہیں۔ کرونا وائرس ،لاک ڈائون اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث ملک بھر میں تھلیسیمیا کے مریض ننھے فرشتوںکو خون کا عطیہ دینے والوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی کے باعث ننھے فرشتوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے جبکہ چند روزقبل خون میسر نہ آنے پر 04بچے زندگی کی بازی بھی ہار گئے تھے ۔

انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی قیادت نے حالات کی سنگینی کے پیش نظر کارکنانِ اور نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ فوری اپنے قریبی تھلیسیمیاسنٹر پہنچیں اور خون کا عطیات جمع کروائیں ۔لاہور ۔اسلام آباد۔کراچی ۔نواب شاہ ۔

(جاری ہے)

بہاولپور۔ اوکاڑہ ۔گوجرانوالہ ۔فیصل آباد اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں 500سے زائد بوتلیںخون کے عطیات جمع کروادئیے گئے ہیں جو تھلیسیمیا اور خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو لگایا جائے گا ۔

اے ٹی آئی کے مرکزی سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ جب تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوتے نوجوان خون کے عطیات دیتے رہیںگے ۔ملک میں ایک لاکھ بچے تھلیسیمیا سے متاثر ہیںجبکہ 49ہزار بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔اپنے خون سے ننھے فرشتوں کی زندگیوں کے گل ہوتے چراغوں کو روشن کریں ۔ خون کے عطیات کیلئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے ۔تھلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانا ہم پر فرض ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں