ھ*ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کا ایک سیاسی ونگ ہے جس پر قوم کو اعتماد نہیں،محمد اشرف بھٹی

اتوار 5 اپریل 2020 19:25

A لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی آڑ میں حکومت نے جو اپنے چہیتے ورکروں کو ٹائیگر فورس کے نام پر سرکاری خزانے سے نوازنے کیلئے بندر بانٹ کا جو منصوبہ بنایا ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کا ایک سیاسی ونگ ہے جس پر قوم کو اعتماد نہیں۔

لہذا پاک فوج کی سربراہی میں فنڈز اکٹھے کیئے جائیں۔پوری قوم گواہ ہے کہ اس موقع پر پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کیلئے سوچ رہی ہے اور اس سلسلے میں ہمارئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق وزیراعلی سندھ اپنی کابینہ کے ہمراہ عوام کی جان بچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں پورئے ملک میں عوام کی امیدوں کا محور صرف پیپلز پارٹی بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کورونا وائرس کی وبا سے مال بنا کر اپنے مالی سہولتکاروں کو نوازنے کی منفی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس وباء سے متاثرہ غریب خاندانوں کی کفالت کیلئے راشن کی تقسیم اور مالی امداد کی زمہ داری پاک فوج کے سپرد کی جائے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر انکے جان و مال کے مکمل تحفظ کی جنگ لڑئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں