ٴْعمران خان کے لئے پی ٹی آئی کرپٹ فافیا کو نیب کے حوالے کرنا چیلنج ہوگا، پیر اعجاز ہاشمی

&قوم جاننا چاہتی ہے جہانگیر ترین کب نیب کی تحویل میں ہوں گی کب پی ٹی آئی سے نکالا جاتا ہی

اتوار 5 اپریل 2020 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) جمعیت علما ئے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آنے کے دعوے کرنے والے عمران خان کے لئے اپنی پارٹی کے کرپٹ مافیا کو نیب کے حوالے کرنا اور انہیں سزا دلوانا نا بہت بڑا چیلنج ہوگا ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ جہانگیر ترین کب نیب کی تحویل میں ہوں گی ہم دیکھیں گے کہ کب انہیں پی ٹی آئی سے نکالا جاتا ہی جے یوپی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں، تحفظ ہے اورکچھ عناصر کو خوش کرنے کے لئے صرف سیاستدانوں کوبدنام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ سابق حکمران جماعتوں کے کرپٹ عناصر پی ٹی آئی میں جمع کر کے پارسائی کے درس دینے والے عمران خان کی اخلاقیات اور سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے ۔

(جاری ہے)

جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ عقائد اور احکامات کے ساتھ اخلاقیات، اسلام اور ریاست مدینہ کی بنیاد ہے مگر عمران خان مسلسل جھوٹ اور بہتان کا حصہ لیتے رہے ہیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ وہ جہانگیر ترین کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں مگر فرانزک آڈٹ کی بات کرنے سے لگتا ہے کہ وزیراعظم اپنے اے ٹی ایم کو بچانا چاہتے ہیں اور ثابت ہوگیا کہ نیب صرف اور صرف اپوزیشن رہنماؤں کے لئے ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں