۵وزیراعظم عمران خان کااحسن فیصلہ، مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے وفاقی حکومت او رپنجاب حکومت قدم بہ قدم ہم قدم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی

اتوار 5 اپریل 2020 21:00

% لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے احسن فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کردیاہے اور 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔مستحق خاندانوں کی مالی امداد کے لئے وفاقی حکومت او رپنجاب حکومت قدم بہ قدم ہم قدم ہیں۔

وفاقی حکومت کے’’ احسا س پروگرام‘‘ اورپنجاب حکومت کے ’’وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج ‘‘کے اشتراک سے مستحق خاندانوں کودونوں پروگرام کے تحت مالی امدادکی رقم کی مشترکہ ادائیگی کی جائے گی۔مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعدیکمشت 12ہزارروپے ادا کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

غریب و مستحق افراد 7اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔پہلے درخواست جمع کرانے والے افراد کو دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکلات کے شکار عوام کی مدد کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت یکسو ہیں- وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ افرادکی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے حوالے سے بروقت اقدامات کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میںمالی امداد مستحق خاندانوں کا حق ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت یہ حق غریب اورمستحق خاندانوں کو لوٹائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں