۱آج قوم کو کورونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے ،حافظ عبدا لغفار روپڑی

} ان حالات میں ہمیں کشمیریوں کو بھی کسی صورت نہیں بھو لنا چاہیے

اتوار 5 اپریل 2020 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدا لغفار روپڑی نے کہا ہے کہ کورونا ایک دہشت کی علامت بن چکا ہے اور روزانہ ہزاروں افراد کی زندگیاں نگل رہا ہے، آج قوم کو کورونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے ۔ ان حالات میں ہمیں کشمیریوں کو بھی کسی صورت نہیں بھو لنا چاہیے ۔

اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وباسے متاثرہے اہل اسلام ہمیشہ قربانی کے جذبے سے سرشار رہے ہیں اورہر آزمائش کی گھڑی میں اپنے غریب بہن بھائیوںاور کشمیریوںکے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامع القدس چوک دالگراں میں جماعتی رہنماؤں حافظ عبدالوھاب روپڑی موانا شکیل الرحمن ناصرحافظ عبدالوحید شاہدر روپڑی، اور شاہد جانباز سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا بڑی ہی خوفناک صورت حال سے دو چار ہے۔

(جاری ہے)

کورونا ایک دہشت کی علامت بن چکا ہے اور روزانہ ہزاروں افراد کی زندگیاں نگل رہا ہے ۔ انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق خود کو اور اپنے گھروالوں کو اس موذی وباسے بچا کر اپنا قومی فریضہ انجام دیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر گناہوں کی معافی طلب کریں قرآن پاک تلاوت اور ذکرو اذکار کو اپنا معمول بنائیں اور اس وباسے بچنے کی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اکورونا مسئلے کے پائیدار حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قومی سلامتی کا ایشو ہے، جس کو کسی بھی طور پر نظر انداز نہیں کیاجاسکتا اور اگر حکمرانوں کی جانب سے اس حوالے سے کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو یہ ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں