کورونا اوراپوز یشن نے ملک کوہائی جیک کیا ہواہے ‘مبارک آفتا ب گل

دنیا کورونا کیخلا ف لڑ رہی ہے اپوز یشن رہنما ئو ں کو مشکل گھڑ ی میں سیا ست کرنے پر شرم آ نی چاہیے

پیر 6 اپریل 2020 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) لاہور ہیومن را ئٹس واقلیتی امور پنجاب کے ممبر، رہنما پی ٹی آئی مبارک آفتا ب گل نے کہا ہے کہ کورونا اوراپوز یشن نے ملک کوہائی جیک کیا ہواہے، دنیا کورونا کیخلا ف لڑ رہی ہے اپوز یشن رہنما ئو ں کو مشکل گھڑ ی میں سیا ست کرنے پر شرم آ نی چاہیے، عدالتو ں کومطلو ب افراد عوام سے چھو ٹی ہمدریاں کرکے اپنے کیسو ں سے تو جہ ہٹانے کی کو شش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیںبد قسمتی سے اپوز یشن بھر بھی سیا ست کرنے میں مصرو ف ہے شہباز شریف عوام کوکسی صور ت گمراہ نہیں کر سکتے قوم چورو ں اور لیٹرو ں سے لو ٹی گی پا ئی پا ئی کی وصو لی کاآ ج بھی مطا لبہ کررہی ہے۔انہو ں کہاکہ اپوز یشن رہنما ملک اور قوم کا لو ٹا گیا پیسہ ملک واپس کر غر یب عوام میں تقسیم کردیں اس سے انہیں ثوا ب بھی ہو گا اور مقدما ت سے بھی نجات مل جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں