لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 31 ہزار 440 رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ

جاری،5611گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند، 5515 گاڑیوں سے انڈر ٹیکنگ لی گئی

پیر 6 اپریل 2020 23:46

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) سٹی ٹریفک پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران 5515 رکشہ ڈرائیورز اور موٹرسائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی 5611 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 2859 بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے،31449 گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، علاوہ ازیں سی ٹی او نے سٹی ڈویژن میں ناکہ جات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے سٹی ڈویژن کے مخلتف ناکہ جات، سبزی منڈی اور مصریشاہ کا دورہ کیا،ایس پی ٹریفک نے سی ٹی او لاہور کو انتظامات بارے بریفنگ دی،سی ٹی او لاہور نے اپنی نگرانی میں ڈبل سوار موٹرسائیکلوں اور رکشوں کیخلاف کارروائی کروائی، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے والوں کی فہرست تمام وارڈنز کو مہیا کر دی گئی،دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج ہوگا، سید حماد عابد نے ناکے بڑھانے، ڈبل سوار موٹرسائیکلوں اور کار میں دو سے زائد افراد کیخلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ شہری عالمی وباء کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کریں،تمام سرکل افسران اپنی نگرانی میں جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں،لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا رہا ہے، شہری بلاوجہ اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں