کاغذات کیوں مانگے، گوالے آپے سے باہر، روڈ بلاک کر دیا،دونوں گوالوں کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج، حوالات میں بند

پیر 6 اپریل 2020 23:47

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) روڈ کو بلاک کرنے اور تین کین دودھ گرانے والے دو گوالے تھانہ کوٹ لکھپت کی حوالات میں بند، مقدمہ درج کروا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو سٹاپ کے قریب وارڈن کی جانب سے لائسنس اور گاڑی کے کاغذات طلب کرنے پر گوالے آپے سے باہر ہوگئے، گوالوں نے اپنے ہی دودھ سے بھرے تین کین روڈ پر گرا دئیے، گوالوں نے گاڑی درمیان میں کھڑی کرکے روڈ کو بھی بلاک کر دیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گوالوں نے دودھ گرانے کے بعد غل غپاڑہ اور وارڈن کو تعیش دلانے کی بھی کوشش کی،گاڑی اور دونوں گوالوں کو برائے کارروائی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا،ملزمان کو حوالات میں بند کرواتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا، انکوائری میں قصوروار ٹھہرنے کے بعد گوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، واقعہ پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ڈی ایس پی ٹریفک کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں