لاہور ہائیکورٹ کا اغوا کے ملزم کو شک کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم

منگل 7 اپریل 2020 18:06

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل گورنمنٹ کالج منکیرہ کے کمسن بیٹے کے اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم رشید علی کو شک کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے عمر قید کی سزا، جائیداد ضبطی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم قرار دیدی۔انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے ملزم رشید علی کو دسمبر 2014 میں سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

دورکنی بنچ نے ملزم کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مغوی کمسن بچہ اغوا کار کو شناخت نہیں کر سکتا۔ گواہان کے متضاد بیانات سے واقعات میں شک پیدا ہوا۔واردات میں استعمال ہونے والا فون نمبر اور موٹر سائیکل ملزم کے نام نہیں جس مکان میں تاوان کی پانچ لاکھ روپے رقم وصول کی گئی وہ مکان بھی ملزم رشید کا نہیں،طے شدہ اصول ہے کہ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے گواہوں کے متضاد بیانات پر ملزم کوقید میں نہیں رکھا جاسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں