وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق امداد کی پائی پائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جائیگی‘ترجمان پنجاب حکوومت

عوام اگر حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا نہیں ہونگے تواب تک اٹھائی گئی مشکلات اور اربوںکے وسائل رائیگاں چلے جائیں گے ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے صوبہ بھر میں لیبز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

منگل 7 اپریل 2020 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایک قوم کے طو رپر ابھرکر سامنے آئے ہیں، سیاسی قیادت اور تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر او رہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا واضح اعلان ہے کہ حکومت امداد کی پائی پائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائے گی اوراس میں کسی طرح کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ٹیسٹنگ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے صوبہ بھر میں لیبز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور ملازمین نے مستحق افراد کی امداد کیلئے اپنی تنخواہوں سے کٹوتی کرا کے رقم حکومت کے ریلیف فنڈ میں جمع کرائی ہے ،اسی طرح اراکین اسمبلی ،مخیر حضرات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنے وسائل کی قربانی دے رہے ہیں اور یہی جذبہ ہمیں دوسری اقوام سے ممتاز کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح اعلان کیا ہے کہ حکومت امداد کی پائی پائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائے گی اور اس میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ حکومت کا عزم ہے بے سہارا افراد کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور حکومت اپنے وعدے کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاںہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں اوراگر ہم حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا نہیں ہوں گے تواب تک اٹھائی گئی مشکلات اور اربوں روپے کے وسائل رائیگاں چلے جائیں گے جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر لمحے بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور قرنطینہ سنٹرز سمیت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بروقت تیاریاں جاری ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں