علماء کرام کوکورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہی دینی چاہیے ‘محمد انور خان

حکومت عوامی تعاون سے خطر ناک وائر س کو شکست دینے کیلئے کو شاں ہے ، حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہی اپنے آپ کو محفوظ بنایا جاسکتاہے ‘صوبائی وزیر

منگل 7 اپریل 2020 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انورخان کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ملک محمد انورخان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام نے قیام امن اورمعاشرے میں رواداری کے فروغ کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور اب انہیں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س کی موجودہ صورتحال کے باعث حالات محتاط رویے کے متقاضی ہیں، تمام مکتبہ فکر کے علماء سے درخواست ہے کہ وہ عوام کو اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کر یں۔اس کے ساتھ ساتھ انتہائی ضروری مذہبی اجتماعات محدود رکھیں،پانچ سے زائد افراد باجماعت نماز میں شر یک نہ ہوںاور مقررہ فاصلہ برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ مساجد میں جراثیم کش سپرے باقاعدگی سے کروائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی تعاون سے اس خطر ناک وائر س کو شکست دینے کے لیے کو شاں ہے ، عوام حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہی اپنے آپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر ممبران ضلعی امن کمیٹی نے موجودہ حالات سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیااور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عنصر حیات،ممبران ضلعی امن کمیٹی اور دیگر افسران نے اجلاس میں شر کت کی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان نے گندم خر یداری کے حوالے سے ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجدنے اجلا س کو گندم خر یداری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سال ضلع اٹک کے لیے گندم کا ہدف 2507 میٹر ک ٹن ہے۔اٹک کے لیے 200 میٹرک ٹن،حضرو 50،حسن ابدال100،فتح جنگ 1400،بسال(جنڈ)50،پنڈ گھیب 100اورچونترہ (جنڈ)کیلئی607میٹر ک ٹن ہدف مقر ر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال1400 روپے فی من گندم خر یدی گی۔اس کے علاوہ گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے ضلع بھر میں چھ چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ گندم خر یداری کے سلسلے میں پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں زمینداروں اور کاشت کاروں کو گندم خر یداری مراکزپر ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ اس سال گندم خر یداری کے لیے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ زمیندار اور کاشت کار پنجاب حکومت سے تعاون کر یں۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمراورڈی ایف سی حسنات آصف نے سمیت متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شر کت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں