پی آئی اے اور پالپا کے درمیان کامیاب مذاکرات،لاہور سے ٹورنٹو کیلئے پہلی پرواز روانہ ہو گئی

بدھ 8 اپریل 2020 01:44

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پی آئی اے اور پالپا کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔لاہور سے ٹورنٹو کیلئے پہلی پرواز روانہ ہو گئی‘ جبکہ عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ آج رات کو اسلام آباد سے بغداد کیلئے روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کیلئے فضائی آپریشن جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس کے پیش نظرمسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ترجمان کے مطابق طیاروں کے علاوہ سامان کے کنٹینرز کو بھی مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا جارہا ہے۔مسافروں نے اس مشکل وقت میں پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازوں چلانے پر سی ای او ائر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں