لاہور، مرحلہ وار اینٹی کورونا وائرس جراثیم کش محلول کا سپرے کرایا جارہا ہے ، رفاقت علی گیلانی

بدھ 8 اپریل 2020 01:46

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کورونا سے بچائو کے سلسلہ میں پیشگی احتیاطی تدابیر کے تحت ضلع بھر میں مرحلہ وار اینٹی کورونا وائرس جراثیم کش محلول کا سپرے کرایا جارہا ہے۔ لیہ میں ہاوسنگ کالونی،محلہ منظورآباد،ماڈل بازار،پریس کلب،سبزی منڈی،تھانہ صدروبنکس،تحصیل کروڑ لعل عیسن میں دربارحسن شاہ،82موڑ،جھرکل بی ایچ یو،کوٹ سلطان میںٹی ایچ کیووپولیس اسٹیشن میں سپرے کیاگیا ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں ڈس انفیکشن مہم جاری ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچائو کی آگہی بھی دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیاء خورد نوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔اس سلسلہ میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 1لاکھ 86ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

ضلع بھرمیں اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئی21پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 675مقامات کی چیکنگ کی جن میں 39خلاف ورزیوںپر پر 1لاکھ 86ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں