افشاں لطیف نے اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانے میں درخواست دیدی

بدھ 8 اپریل 2020 01:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اقراء کائنات بھوک اور پیاس کی وجہ سے جاں کی بازی ہار گئی، افشاں لطیف نے تھانے میں دائر کی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ مکروہ دھندے میں ملوث بااثر افراد نے اقراء کائنات کو اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھا اس کو بھوکا ، پیاسا رکھا تاکہ وہ ان کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دے سکے جبکہ اقراء کائنات کی موت کے فوراً بعد کہا گیا تھا کہ اقراء کائنات کی موت زہر خوانی سے ہوئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ نے جرائم پیشہ افراد کا پول کھول دیا ہے۔

افشاں لطیف کے مطابق کائنات کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ تھی جسے سب نے ملکر ثبوت ختم کرنے کی نیت سے قتل کیا گیا۔ اس بات سے ثابت ہو گیا ہے کہ اقراء کائنات کو قتل کیا گیا ہے لہٰذا اقراء کائنات کے قتل میں ملوث بااثر افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں