حکومت اور عوام مل کر کرونا کو شکست دیں گے ‘ ساجدہ کھرل

پنجاب حکومت کہیں غفلت نہیں کررہی متاثرہ افراد کیلئے ادویات اور ضروری اشیا فراہم کی جارہی ہیں

بدھ 8 اپریل 2020 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) تحریک انصاف کی رہنما ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ حکومت اور عوام مل کر کرونا کو شکست دیں گے،پنجاب حکومت کہیں غفلت نہیں کررہی متاثرہ افراد کیلئے ادویات اور ضروری اشیا فراہم کی جارہی ہیں،ملک میں مشکلات جلد ختم اور معاملات زندگی جلد معمول پر آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مشکل گھڑ ی میں عوام کو حکومت تنہا نہیں چھو ڑ رہی ہے مستحق افراد کو امدادی سامان مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ان شاء اللہ بہت جلد ملک حالا ت سے نکل آ ئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں