مشکل کی اس گھڑی میں روزگار سے محروم ہونے والوں کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھو ڑیں گے : میاں اسلم اقبال

بدھ 8 اپریل 2020 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے فراہمی مالی امداد کا تیسرا اجلاس منعقدہوا۔ جس میں کرونا وائرس کی صورت حال سے متاثرہ مزدوروں کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر محنت انصرمجید خان، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ محنت کے اعلیٰ افسران اور ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار بونے والے دیہاڑی داروں اورمز دوروں کی مشکلات کا احساس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں روزگار سے محروم ہونے والوں کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھو ڑیں گئے۔انہوں نے کہا کہ بیروزگار ہونے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور مالی امداد کی فراہمی کا طریقہ کار طے کر کے جلد امداد کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مزدوریونینز، رکشہ یونین اوردیگر ایسوسی ایشنوں سے رابطہ کر کے ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ ہر مزدور اوردیہاڑی دارکو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مالی امداد شفاف طریقہ کارکیذریعے فراہم کی جائے گی، کوئی حقدار محروم نہیں رہیگا۔ صوبائی وزیر نے کہا ہمیں مشکل حالات کاہمت اورحوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ قوم آزمائش کی اس گھڑی میں سرخرو ہو گی. اجلاس میں پنجاب بینک اور دیگر ذرائع سے مالی امداد کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں