چینی بحران پر انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے پراسرارکردار پر مکمل خاموش ہے،محمد مرزا جاوید

بدھ 8 اپریل 2020 22:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ایم پی اے محمد مرزاجاوید نے کہا کہ چینی بحران پر انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے پراسرارکردار پر مکمل خاموش ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے 2019ء میں چینی کی برآمد پرشوگرملز کو 5 روپے فی کلوسبسڈی دی، ایسی فیاضی نہ سندھ نے کی نہ خیبرپختونخوا حکومت نے کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چینی کی برآمدات کی اجات ملنے سے مقامی مارکیٹ میں چینی مہنگی ہوئی جس سے ترین گروپ نے مزید 20 ارب روپے اوررحیم یارخان گروپ نے 15 ارب روپے کمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اس سوال کا جواب نہیں ملا کہ جو چینی 2018ء میں 55 روپے کلو تھی وہ 40 فیصد مہنگی کیوں ہوگئی۔انہوںنے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کا کون ذمہ دار ہے اس کا پتا چلانا ضروری ہے اور چینی بحران پرحقائق عوام کے سامنے رکھنا ضروری ہیں، رپورٹ میڈیا نے جاری کی ہے حکومت نے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے چینی پر جو سبسڈی دی اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوا بلکہ فائدہ اٹھانے والے کابینہ کی ٹیبل پر بیٹھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں