کورونا اور لاک ڈائون کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے لوگوں کیلئے ٹیلی کونسلنگ سینٹر قائم

بدھ 8 اپریل 2020 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے اضطراب،ذہنی تناؤ،خوف یا دیگر نفسیاتی مسائل کاسامنا کر رہے لوگوں کے لیے ٹیلی کونسلنگ سینٹر قائم کر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے شعبہ سائیکاجی کے زیرِ اہتمام قائم ہونے والے سینٹر کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں،اس سینٹر کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور09اپریل کو کریں گے۔

وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے ماہرینِ سائیکالوسٹ سے مشاورت کے لیے اوقات کار یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔وائس چانسلر کاکہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کو کورونا جیسی جان لیوا بیماری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ نہ صرف ہمارے جسمانی نظام کے لیے خطرناک ہے بلکہ اس کے خوف کی وجہ سے ہماری ذہنی صحت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اس صورت حال میں جہاں ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔وہاں ہمارے ماہرین نفسیات بھی اپنے عوام کو کورونا سے پیدا ہونے والے ذہنی مسائل کے حل کے لیئے پیش پیش ہیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ اپنے کلینکل سائیکالوجسٹ کے ماہرین کی مدد سے جہاں انفرادی طور پر یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی ماہرانہ خدمات مہیا کر رہا ہے،وہیں ہم گورنر پنجاب کی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن کے ساتھ بھی منسلک ہیں اور عوام کو کورونا کی صورتحا ل سے پیدا ہونے والے خوف،ذہنی دباؤ،منفی سوچ،ڈپریشن اور مستقبل سے متعلقہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لیئے سرگرم ہیں۔

آپکی رہنمائی کے لیئے ان سارے مسائل سے متعلقہ معلوماتی مواد اور مینٹل ہیلتھ سروسز کی تفصیل جی سی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں