سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 8 اپریل 2020 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سول لائنزڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث165ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 06 ملزمان کے قبضہ سی01لاکھ90 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 07 پسٹلز اور گولیاںبرآمدکی گئیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی16ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی03 کلو410 گرام چرس،700گرام ہیروئن اور100لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 12 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لائوڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر165ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں