قوم کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کے ساتھ رجوع الی اللہ کو یقینی بنائے،صہیب شریف

جماعت اسلامی یوتھ شب برات میں اس وبا سے بچائو کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرے گی ،جے آئی یوتھ شہریوں کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے فری فیس ماسک اور سینی ٹائزر اور سپرے کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہی ہے، صدر جماعت اسلامی یوتھ

بدھ 8 اپریل 2020 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) صدر جماعت اسلامی یوتھ لاہورصہہیب شریف نے کہا کہ قوم کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کے ساتھ رجوع الی اللہ کو یقینی بنائے۔جماعت اسلامی یوتھ شب برات میں اس وبا سے بچائو کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرے گی۔ ہر شخص توبہ کرے اورپوری قوم کورونا وائرس اور تمام وبائی امراض‘ مشکلات اور مسائل سے بچنے کیلئے اللہ رب العزت کے سامنے سجدہ زیر ہوجائیں۔

جے آئی یوتھ شہریوں کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے فری فیس ماسک ،سینی ٹائزر تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ راشن فراہم کرنے اوراینٹی کرونا سپرے کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بادامی باغ میں سپرے اور ایس ایچ او بادامی باغ کو پولیس ملازمین کیلئے حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزر حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے آئی یوتھ شمالی لاہور کے صدر حافظ عبدالرحمان نے اپنے خطاب میںکہاکہ کورونا وائرس سے جنگ میں ڈاکٹرز،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس اہلکارفرنٹ لائن پر ہیںان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔اسی لئے ہم نے ان کو فیس ماسک اور سینی ٹائزر کا تحفہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس بھی ہمارے رضاکاروںکے ساتھ مل کر راشن اور اشیاء ضروریہ مستحق او ر دیہاڑی دار مزدوروں تک پنچا رہی ہے ۔

اس فلاحی کام نے عوام میں پولیس کے لئے عزت و توقیر کے نئے باب کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے جس کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور اینٹی کررونا وائرس سے بچائو کی اشیاء فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی قیمتیں کئی سو گنا بڑھ گئی ہیں۔حکومتی ادارے مہنگائی مافیا کے آگے بے بس دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ مزدور روزگار ختم ہونے کی وجہ سے دووقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔

حافظ عبدالرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام تک راشن پہنچانے کا سلسلہ فوری شروع کرے ۔کاغذی کارروائیاں کرتے دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے جس عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔انہوں نے شب برأت جو کہ مغفرت کی رات ہے قوم سے اپیل کی ہے کہ اس رات کو توبہ استغفار کیا جائے اور اللہ کا ذکر کیا جائے اللہ کے حضور اجتماعی طور پر دعائیں کی جائیںتاکہ اس موذی وباء سے رہائی مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں