کنفیوزم حکمران ملک کی تقد یلی سے کھیل رہے ہیں‘سلیم ر ضا

پی ٹی آئی حکومت کے پا س عوام کیلئے کو ئی ایجنڈا نہیں یہ ڈ نڈ نے سے اپنی حکومت منوانا چاہتے ہیں

جمعرات 9 اپریل 2020 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ کنفیوزم حکمران ملک کی تقد یلی سے کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے پا س عوام کیلئے کو ئی ایجنڈا نہیں یہ ڈ نڈ نے سے اپنی حکومت منوانا چاہتے ہیں،حکومت کی تو جہ کورونا کے مر یضو ں سے زیادہ مخا لفین کی کردار کشی اوربیرو ن امداد لینے پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت راشن تقسیم کرنے پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔ کئی روزسے مخیر حضرات بیروزگار اور دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن تقسیم کررہے ہیں اورحکومت خوا ب خر گو ش کی طرح سو رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عمران صاحب احساس پروگرام کی بجائے اپنے دل میں غریبوں کا احساس پیدا کریں۔عمران صاحب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر اپنا ٹھپہ لگاکر آپ قوم کے ہمدرد نہیں بن سکے۔ تحریک انصاف عوام میں گا لی بن چکی ہے ہر طبقے کے افراد اور کئی پی ٹی آئی کے لو گ بھی حکومتی پا لیسیو ں سے بیزار ہو کر گا لیاں نکا ل رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں