وزیر اعظم عمران خان زمینی حقائق سے پوری طرح باخبر ہیں ‘ ساجدہ کھرل

مخیر حضرات وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا

جمعرات 9 اپریل 2020 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) تحریک انصاف کی رہنما ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان زمینی حقائق سے پوری طرح باخبر ہیں، مخیر حضرات وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا،ملک میں موجود ہر مستحق فرد کی حکومت ہرممکن طر یقے سے مدد کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب فنانشیل پیکیج برائے کورونا متاثرین کے تحت پنجاب میں 25لاکھ سے زائد مستحقین خاندان کے لئے چار ہزار روپے ماہانہ وظائف کا پیکیج وزیراعظم کے بحالی پیکیج کے ساتھ ایک اضافی مراعات ہو گا۔

مستحق خاندانوں تک رسائی کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مستحق افراد ایک سادہ فارم پر آن لائن معلومات فراہم کرسکیں گے تاکہ کورونا کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل ممکن ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں