حکومت ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹے گی‘مبارک آفتا ب گل

2020کر پٹ ما فیا اور ملک قوم کو نقصان پہنچانے والو ں کیلئے بھار ی ثا بت ہونا شروع ہو گیا ہے

جمعرات 9 اپریل 2020 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ہیومن را ئٹس واقلیتی امور پنجاب کے ممبر، رہنما پی ٹی آئی مبارک آفتا ب گل نے کہا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹے گی،2020کر پٹ ما فیا اور ملک قوم کو نقصان پہنچانے والو ں کیلئے بھار ی ثا بت ہونا شروع ہو گیا ہے،جزا ء اور سزا کے عمل میں مزید تیز آ چکی ہے کو ئی چور لٹیرا کڑے احتساب سے نہیں بچ پائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ صوبے بھر میں انتظامیہ اور پولیس و فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈان کو یقینی بنایا جارہا ہے، تحریک انصا ف حکومت عوام کیلئے خو شحا لی کا دور وا پس لانے کیلئے دن را ت محنت کررہی ہے ، ذخیر ہ اندوز اور کر پٹ ما فیا اپنا قبلہ در ست کر لیں ورنہ کڑی سزا کیلئے تیاررہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں