حکومت کا احساس پروگرام اپنے ناراض سپورٹرز کو نوازنے کا منصوبہ ہے‘امیر بہاد ر ہوتی

کرونا وائرس کے نام پر حکومت کروڑوں روپے کی امداد وصول کرچکی ہے لیکن ابھی تک عوام کو ایک پیسے کا ریلیف نہیں مل سکا

جمعرات 9 اپریل 2020 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت کا احساس پروگرام اپنے ناراض سپورٹرز کو نوازنے کا منصوبہ ہے،پی ٹی آئی کا سپورٹرز نالائق حکومت کی کارکردگی سے بری طرح مایوس ہو چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کے نام پر حکومت بیرونی اداروں سے کروڑوں روپے کی امداد وصول کرچکی ہے لیکن ابھی تک عوام کو ایک پیسے کا ریلیف نہیں مل سکا۔

چینی چوری کی انکوائری رپورٹ نے جعلی حکومت کا بھانڈہ پھوڑدیا ہے ۔کرپشن کے کاتمے کا نعرہ لگانے والی جماعت خود سب سے بڑی کرپٹ جماعت ثابت ہوئی ہے۔حکومت کے خیالی پلائو کی پلان غریب عوام کو پیٹ نہیں بھر سکتے۔اے این پی کے صوبائی رہنما نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز گھروں میں چھپ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی رہنماوں کے گھروں کے باہر بیروگار افراد نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

صحت کارڈ کے فلاپ ڈرامے کے بعد اب راشن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔عمران اور بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔وفاق میں عمران خان کی اور پنجاب میں عثمان بزدارکی کوئی سننے کو تیار نہیں۔اگر این ڈی ایم اے جیسا ادارہ نہ ہوتا تو کرونا وائرس خوفناک حد تک پھیل رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی پاکستان میں کرونا کے پھیلائوکی وارننگ جاری کردی ہیں۔لیکن عمران حکومت پھر بھی ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہی۔حکومت کو صرف چندہاور امداد لینے کی فکر کھائے جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں