ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ

شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال پر عملے کو شاباش دی

جمعرات 9 اپریل 2020 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس سلسلہ میں انہوں نے رنگ روڈ،اکبری منڈی، راوی روڈ، ملتان روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، اقبال ٹاون، برکت مارکیٹ اور گلبرگ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کورونا وائرس سے ممکنہ بچائو کے لیے سینیٹری ورکرز کو مہیا کئے گئے حفاظتی سامان کو چیک کیا اورشہر میں صفائی کی تسلی بخش صورتحال پر عملے کو شاباش دی۔

انہوں نے افسران کو ہر صورت شہر میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ سینیٹری ورکرز کی صحت ہمیں عزیز ہے اوران کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا وباء کی اس مشکل گھڑی میں ہمارے ورکرز جس طرح دن رات کام کر رہے ہیں،قابل ستائش ہے۔ادارہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شکایات کی صورت میں ائیل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر کال کریںیا کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں