پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن

اقبال ٹاؤن میں مِلک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 1780 لیٹر ناقص دودھ تلف عوام کو ملاوٹ سے پاک خالص اور معیاری دودھ یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ کی جارہی ہی: عرفان میمن

جمعہ 10 اپریل 2020 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں اقبال ٹاؤن کے علاقے میں مِلک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔11ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 2 ہزار 870 لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 1780 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیاگیا۔

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شیر ربانی،علی، التوکل، تاج دین،اکرم،گجر،ابوسفیان،المدینہ ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑی C4059میں موجودناقص د دودھ تلف کیا ۔مزید برآں مقبول ملک شاپ،شرافت اور بی ایم ملک شاپ کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب میں چیکنگ کے دوران تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

(جاری ہے)

قوانین کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کیلئے کیمیکلز،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔عرفان میمن کامزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرملک شاپس اور گاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں۔عوام کو ملاوٹ سے پاک خالص اور معیاری دودھ یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں چیکنگ کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراپنانے کے حوالے سے آگاہی بھی دے رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں