لاہور پولیس شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 10 اپریل 2020 00:30

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ناکوں پر تعینات پولیس افسران و اہلکار شہریوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اور حکومتی ہدایات بارے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام جوان حفاظتی کٹس، ماسک، گلوز اور ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ شہر میں جاری جزوی لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرلاہور کے مختلف تھانوں میں ابتک مجموعی طور پر1564 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیںجبکہ 3777شہریوں سے دوبارہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے۔

(جاری ہے)

ناکوں پرابتک مجموعی طور پر01 لاکھ 29 ہزار631 افرادکو روک کرشہر یوں سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالی120646 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی63686موٹر سائیکلوں،16931 رکشوں،2882 ٹیکسیوں،20877 کاروں اور5981بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی4481موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں