لاہور پولیس کے مختلف شعبوں میں عرصہ دراز سے تعینات 354 کلریکل سٹاف کے تقررو تبادلے

جمعہ 10 اپریل 2020 00:30

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر تین سالہ پالیسی کے تحت لاہور پولیس کے مختلف شعبوں میں تعینات 354 کلریکل سٹاف کے تبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ٹرانسفر ہونے والوں میں سینئر کلرکس، جونیئر کلرکس، اسٹنٹس، سٹینو گرافر اور نائب قاصد شامل ہیں۔ 2 سپرنٹنڈنٹ،2سنیئر سٹینوگرافر،29 سٹینو گرافر،35 سنیئر کلرک،122 کلرک اور 164 نائب قاصد کا تبادلہ لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں کیا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے تمام سٹاف کو فوری نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ تبادلوں سے پولیس ورکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں