بلاول بھٹو زرداری، قمرزمان کائرہ اور چودھری منظور احمد کا معروف صحافی محمد سعید اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 10 اپریل 2020 00:30

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قمرزمان کائرہ اور چودھری منظور احمد نے معروف صحافی و کالم نگار محمد سعید اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم سعید اظہر زیرک صحافی، مستحکم رائے رکھنے والے کالم نگار، جمہوریت کے وکیل اور بہترین انسان تھے۔

ان کے انتقال سے اخبارات کے صفحات پر 40 برس پر مبنی حق گوئی کا ایک دور اختتام پذیر ہو گیا۔مرحوم سعید اظہر نے نازک موضوعات پر بھی جرات مندی سے اپنا نکتہ نظر پیش کرتے تھے۔۔ان کی علمی و صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اُن کی یاد ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہے گی۔پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سعید اظہر نے آئین کی بالادستی اور جمہوری قوتوں کے حق میں ایک طاقتور آواز تھے۔سعید اظہر کی صحافتی اور جمہوری خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔افسوس آج ترقی پسند صحافت کا بڑا ستارہ غروب ہو گیا۔ چودھری منظور احمد نے کہا کہ سعید اظہر کی یاد جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والے تمام کارکنوں کے دل میں ہمیشہ رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں